یمن کے سابق صدر اور ملک میں حوثی تحریک کے ایک اہم اتحادی علی عبد اللہ
صالح نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کیوبا جانے کی اجازت مانگی ہے تاکہ
وہ کیوبا کے آنجہانی سابق صدر فیڈل كاسترو کو خراج عقیدت پیش کر سکیں۔صالح کی پارٹی جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کی جانب سے فیس بک پر جاری بیان کے
مطابق سابق صدر علی
عبداللہ صالح نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے
کیوبا جانے کی اجازت مانگی ہے تاکہ وہ کیوبا کے عظیم انقلابی لیڈر فیدل
كاسترو کو خراج عقیدت پیش کرسکیں اور ان کے خاندان سے ملاقات کر سکے۔ بیان میں کہا گیا كاسترو بیسویں صدی کے آخری ہیروز میں سے ایک بتایا گیا
ہے جنہوں نے استعماریت اور جاگیردانہ نظام کے خلاف جنگ لڑی۔